Threads

Ostrich - شتر مرغ - دنیا کا سب سے بڑا پرندہ

شتر مرغ (دنیا کا سب سے بڑا پرندہ)

شتر مرغ دنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہے ۔نر شتر مرغ کی لمبائی کم از کم اڑھائی میٹر ہوتی ہے اور اسکا وزن 155کلو گرام ہوتا ہے۔ شتر مرغ کو اگر ہمارے گھر کے دروازے سے اندر آنا ہو تو اسے بہت جھکنا پڑتا پڑے گا۔ مادہ شتر مرغ نر شتر مرغ سے بھی چھوٹی ہوتی ہے۔ لیکن وہ بھی انسانوں سے اونچی ہوتی ہے۔
شتر مرغ کا وزن اتنا زیادہ ہونے کے باوجود بھی وہ ایک گھنٹے میں 65کلومیٹر کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔اس کے پنکھ بہت چھوٹے ہونے کی وجہ سے وہ اڑ نہیں پاتا۔ اپنے پروں کا استعمال وہ تیز دوڑتے وقت اپنے توازن کو سنبھالنے کے لئے کرتا ہے۔ شتر مرغ اناج،پھل، درختوں کے پتے، چھوٹے جانور اور جو مل جائے کھا لیتا ہے۔اسے تالاب میں نہانا بہت اچھا لگتا ہے۔
ایک نر شتر مرغ کے ساتھ پانچ سے چھ مادہ شترمرغ رہتی ہیں۔سبھی مادہ ریت میں ایک ہی گڑھے میں انڈے دیتی ہیں۔ایک گڑھے میں پندرہ سے ساٹھ انڈے ہوتے ہیں۔چالیس دنوں کے بعد انڈوں میں سے بچے پڑے ہو جاتے ہیں۔شترمرغ کی زندگی 40سے 45 سال تک ہوتی ہے۔شترمرغ پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں۔یہ افریقہ اور عرب کے ریگستانی علاقوں میں پائے جاتے ہیں




جدید تر اس سے پرانی
ہمارے بلاگ پر آنے کا شکریہ